دمکا، 17 دسمبر (يو اين آئى) کانگريس کے نائب صدر راہل گاندھى نے آج کہاکہ جھارکھنڈ ميں کانگريس کى حکومت بننے پر پانچ لاکھ نوجوانوں کو نوکرى دى جائے گى اور پانى، جنگل اور زمين کا اختيار کسانوں، مزدوروں، آدى واسيوں اور کمزور لوگوں کو ديا جائے گا۔
مسٹر گاندھى نے دمکا شکارى پاڑہ اسمبلى حلقہ ميں پارٹى کى انتخابى ريلى ميں کہاکہ
بھارتيہ جنتا پارٹى (بى جے پى) کى حکومت صنعت کاروں کے مفادات کو ترجيح ديتى ہے اور ان کا تحفظ کرتى ہے۔ علاوہ ازيں يہ حکومت غريب طبقات کو نظر انداز بھى کر رہى ہے اور کانگريس کے بنائے گئے کئى فلاحى منصوبوں جيسے مہاتما گاندھى قومى ديہى روزگار گارنٹى منصوبہ (منريگا)، غذائى سلامتى قانون، تحويل آراضى قانون اور اطلاعات کا حق قوانين ميں تبديلى کرنے پر مصر ہے۔